Friday, April 26, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کالعدم ،ایک ماہ میں دوبارہ کرانے کا حکم

پاکستان فٹبال فیڈریشن کے انتخابات کالعدم ،ایک ماہ میں دوبارہ کرانے کا حکم
July 24, 2015
لاہور(92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان  فٹبال فیڈریشن کے  تیس جون کو ہونے والےانتخابات کالعدم قرار دیتے  ہوئے ایک ماہ میں دوبارہ انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان خان نےدرخواست پر احکامات جاری کئے۔ درخواست ارشد خان لودھی کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ عدالت عالیہ کے فیصلے کے باوجود فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات کروادیئے گئے ۔ ان انتخابات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فرخ عرفان نے فٹ بال فیڈریشن کے تیس جون کو ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دے دیا ۔ عدالت نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن  کے نئے انتخابات کیلئے لاہور ہائیکورٹ کے سابق جج جسٹس ریٹائرد اسد منیر کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا ہے جو فیڈریشن کے ایک ماہ میں انتخابات کرائینگے۔ اس سے قبل عدالت سید فیصل صالح حیات کو عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر توہین عدالت کے نوٹس جاری کرچکی ہے۔