Friday, April 26, 2024

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کے معاملے کی سینیٹ میں بھی بازگشت

پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کے معاملے کی سینیٹ میں بھی بازگشت
May 27, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کے معاملے کی آج سینیٹ میں بھی بازگشت سنائی دی۔

وفاقی وزیر بین الصوبائی روابط فہمیدہ مرزا نے کہا پاکستان فٹبال فیڈریشن کو سب سے زیادہ سیاستدانوں نے نقصان پہنچایا۔

اپوزیشن لیڈرسینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا صدر یا وزیر اعظم کو کھیلوں کی کسی باڈی کا پیٹرن انچیف نہیں ہونا چاہیے۔

انجینئر اشفاق گروپ کی جانب سے فٹبال ہاؤس لاہور پرقبضے اورنارملائزیشن کمیٹی کو کام سے روک دینے پرسات اپریل کو فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطلی کی، معاملات نہ سلجھنے پر 21مئی کو فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطلی کی توثیق کردی۔

ادھر فہمیدہ مرزا نے وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات کی، اور انہیں فیفاسے متعلق معاملات اورنئی قومی اسپورٹس پالیسی پربریفنگ دی۔