Sunday, May 12, 2024

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کا آٹے کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ
May 7, 2020

لاہور ( 92 نیوز)  پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا، لاہور میں آٹے کا20 کلو کا تھیلا 35 سے 40 روپے مہنگا ہو جائے گا، فیصلہ گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا گیا۔

گندم کی پیداوار کے سیزن میں آٹے کی قیمت بڑھانے کا انوکھا فیصلہ کیا گیا ، فلور ملز ایسوسی ایشن نے اجلاس کے دوران 20 کلو کا آٹے کا تھیلا 35 سے40 روپے مہنگا کرنے کا فیصلہ کرلیا، نئی قیمت پیر کے دن سے لاگو ہوگی۔

اضافے کا اطلاق ہونے کے بعد لاہور میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 805 سے بڑھ کر 840 ہو جائے گا، چئیرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب زون عبدالرؤف مختار نے کہا قیمت میں اضافہ گندم کی قیمت میں اضافے کے باعث کیا جا رہا ہے۔

عبدالروف مختار نے کہا محکمہ خوراک فلور ملز کو گندم کی خریداری کی اجازت نہیں دے رہا، فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ بھی بند ہے، ایسے میں فلور ملز کے پاس گندم کا سٹاک موجود نہیں۔

اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت 1450 روپے فی من تک جا پہنچی ہے، حکومت فلور ملز کو گندم کی خریداری کی اجازت دے ورنہ آنے والے دنوں میں آٹے کی قلت کا سامنا بھی ہو سکتا ہے۔