Wednesday, April 24, 2024

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 17 جولائی تک ہڑتال مؤخر کر دی

پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 17 جولائی تک ہڑتال مؤخر کر دی
July 13, 2019
 لاہور (92 نیوز) پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نے 17 جولائی تک ہڑتال مؤخر کر دی۔ مرکزی چیئرمین نعیم بٹ نے کہا گندم اور چوکر پر سیلز ٹیکس ختم نہ کیا گیا تو بدھ سے پورے ملک میں فلور ملز بند کردیں گے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا 17 فیصد آٹے اور چوکر پر ٹیکس لگایا گیا ہے۔ یہ دھوکہ دے رہے ہیں کہ ٹیکس نہیں لگایا۔ اگر ٹیکس نہیں لگایا تو اس کا نوٹیفکیشن جاری کریں۔ اگر نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تو بدھ کے روز ہڑتال کریں گے اور آٹے کی سپلائی بند کر دیں گے۔ فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا تھا ابھی ہم قیمتوں میں اضافہ نہیں کر رہے۔ اگر نوٹیفکیشن نہیں آتا تو بدھ سے تین دن کی ہڑتال پر جائیں گے۔ ہڑتال تین دن جاری رہے گی، پھر اجلاس کریں گے۔ انہوں نے کہا اجلاس میں قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے بات ہو گی۔ قیمتوں میں اضافہ عوام کو برداشت کرنا پڑتا ہے۔ ٹیکس لگنے سے 80 کلو آٹے کی بوری کی قیمت 550 روپے بڑھ جائے گی۔ میدے کی 84 کلو کی بوری میں 700 روپے اضافہ ہو جائے گا۔