Sunday, September 8, 2024

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ظفرشباب کی برسی آج منائی جا رہی ہے

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ظفرشباب کی برسی آج منائی جا رہی ہے
August 8, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف ہدایتکار ظفر شباب کی آج برسی منائی جا رہی ہے۔ شباب فیملی نے پاکستان فلم انڈسٹری پر عرصہ دراز تک راج کیا اور لاتعداد سپرہٹ فلمیں دیں۔ ہدایتکار ظفرشباب پاکستان فلم انڈسٹری میں ایک روشن باب کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ظفرشباب نے انیس سواڑسٹھ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔ ان کی پہلی فلم سنگدل سپرہٹ ثابت ہوئی تاہم انیس سو چھہتر میں فلم وقت نے ڈائریکٹر ظفرشباب کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ ظفر شباب کو پاکستان فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل ہوا جو کسی اور کے حصے میں نہیں آیا۔ میکلوڈ روڈ لاہور پر شباب ڈسٹری بیوشن آفس اور شباب سٹوڈیو قائم کیا جہاں سے نامور فلمیں ریلیز کی گئیں۔ فلم ڈائریکٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین سید نور کا کہنا ہے کہ ظفرشباب نہ صرف ایک بہت بڑے ڈائریکٹر تھے بلکہ انہوں نے فلم نگری میں کئی ستاروں کو بھی متعارف کرایا۔ ظفر شباب کی نامور فلموں میں بھروسہ، آواز، کوچوان، قسمت، نیاراستہ اور درد قابل ذکر ہیں۔ ظفرشباب آٹھ اگست انیس سو چورانوے کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی وفات سے پاکستان فلم انڈسٹری ایک عظیم ہدایتکار سے محروم ہو گئی۔