Monday, September 16, 2024

ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں چور پکڑا گیا قاتل بھی پکڑا جائے گا

ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں چور پکڑا گیا قاتل بھی پکڑا جائے گا
August 16, 2017

لاہور (92 نیوز) چور پکڑا گیا قاتل بھی پکڑا جائے گا ۔پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ پینتیس برسوں کی حکومت سے خوشحالی صرف شریف خاندان کو ملی ۔نوازشریف کا انقلاب  نوازشہباز بچاؤ انقلاب ہے۔

عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مال روڈ پر دھرنے کے شرکا کو خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف اور شہباز شریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اعلان کیا کہ وہ ایسی اشرافیہ کا خاتمہ چاہتے ہیں جو ملک کو لوٹ کر کھا  گئی۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ کارکنوں گھبراؤ نہیں چور پکڑا گیا ہے اب قاتل بھی  پکڑا جائے گا ۔ نوازور شہباز پھانسی پر لٹکیں گئے۔

عوامی تحریک کے سربراہ  ڈاکٹر طاہر القادری نے نوازشریف کو ماضی بھی یاد کرایا ۔چھانگا مانگا کا ذکر بھی کیا تو سیاستدانوں کی بولیاں لگانے کا تذکرہ بھی کیا۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ان دونوں بھائیوں کے پوری دنیا میں فرنٹ مین ہیں اور وہ ان کے یہودی اور ہندو فرنٹ مینوں کے نام جانتے ہیں۔

ڈاکٹر طاہر القادری نے واضح کہا کہ شریف برادران کل تک بھٹو کو مشرقی پاکستان کے ٹوٹنے کا ذمہ دار قرار دیتے رہے بے نظیر بھٹو کی حکومتیں گراتے رہے دس سال تک ضیا الحق کی گود میں بیٹھے رہے آج انقلاب کی باتیں کرتے ہیں ۔جب تک نوازاور شہباز پکڑے نہیں جائیں گے اُس وقت تک ملک میں امن نہیں ہو گا۔