Friday, May 3, 2024

پاکستان علما کونسل کا 29 دسمبر کو یوم تحفظ ناموس رسالت ؐ منانے کا اعلان

پاکستان علما کونسل کا 29 دسمبر کو یوم تحفظ ناموس رسالت ؐ منانے کا اعلان
December 27, 2017

لاہور ( 92 نیوز ) پاکستان علما کونسل نے 29 دسمبر کو ملک بھر میں یوم تحفظ ناموس رسالتﷺ منانے کا اعلان کر دیا ۔علما کرام کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن ختم نبوتؐ سے وفاداری اور غداری میں فرق کی بنیاد پر ہو گا۔
لاہور پریس کلب میں پاکستان علما کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیر قانون رانا ثناء اللہ قادیانیوں سے متعلق چینلز پر بیان کی وضاحت دیں اور حکومت شناختی کارڈ کے خانے میں ترمیم کی کوشش سے باز رہے ۔
اعلامیہ میں امریکی دھمکیوں کو مسترد کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ حکومت امریکی سفیر کو بلا کر نوٹس جاری کرے ۔
پاکستان علما کونسل کے اجلاس میں تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے شرکت اور کہا کہ سیاسی اختلاف ہو سکتے ہیں لیکن ختم نبوتؐ کے حوالے سے ہم سب ایک ہیں۔
علما کا کرام کا کہنا تھا کہ ختم نبوتؐ کے قانون میں ترمیم کی کوشش کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔