Monday, May 6, 2024

پاکستان علما کونسل نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے فتویٰ جاری کر دیا

پاکستان علما کونسل نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے فتویٰ جاری کر دیا
March 17, 2020

لاہور ( 92 نیوز) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اقدامات  اٹھاتے ہوئے پاکستان علما کونسل  نے فتویٰ جاری کردیا ، اعلامیے کے مطابق پوری دنیا کورونا کے رسک پرہے، جس کے باعث تمام سیاسی ومذہبی اجتماعات فوری طور پر ملتوی کر دیے جائیں ۔

پاکستان علما کونسل کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ میں کہا گیا کہ  مساجد میں نماز باجماعت فرش پر ادا کی جائے ، نمازجمعہ کے اجتماعات میں اردو تقریرختم اور عربی خطبات کو مختصر کیا جائے۔