Sunday, May 12, 2024

پاکستان علاقائی امن کیلئے عالمی و علاقائی اداروں، ریاستوں کیساتھ کھڑا ہے، پرویز خٹک

پاکستان علاقائی امن کیلئے عالمی و علاقائی اداروں، ریاستوں کیساتھ کھڑا ہے، پرویز خٹک
October 7, 2021 ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) آسیان علاقائی فورم کی ڈیفنس یونیورسٹیوں، کالجز، اداروں کے سربراہان کا 24 واں اجلاس نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد میں 4 سے 7 اکتوبر کو منعقد ہوا، آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور ملائیشیاء کی ڈیفنس یونیورسٹیوں نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آسیان علاقائی فورم کا حصہ 21 ممالک نے عملی اور ورچوئل انداز میں شرکت کی۔ وزیر دفاع پرویز خٹک نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، فورم میں شرکت کی۔ صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے وزیر دفاع کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر دفاع نے فورم سے خطاب میں خطے میں مستقبل کی اعتماد سازی کے لیے سکیورٹی اسٹڈیز کی اہمیت کو اجاگر کیا اور امن کے فروغ، تحقیق کو مستقبل کے لیے کلیدی قرار دیا۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا پاکستان علاقائی امن کے لیے عالمی و علاقائی اداروں، ریاستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا پاکستان کی انسداد دہشتگردی کی عالمی جنگ میں شراکت عزم کی عکاس ہے۔ پاکستان کے عملہ اقدامات تمام تنازعات کے پرامن حل کی خواہش کا واضح اظہار ہے۔