Thursday, April 25, 2024

پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرنے والا ملک ہے، عالمی عدالت انصاف کی تصدیق

پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرنے والا ملک ہے، عالمی عدالت انصاف کی تصدیق
November 1, 2019
 نیو یارک (92 نیوز) عالمی عدالت انصاف نے تصدیق کر دی کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرنے والا ملک ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے صدر عبد القوی یوسف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے سالانہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے بھارتی دہشت گرد کلبھوشن کے کیس کا حوالہ بھی دیا۔ اس موقع پر جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی قوانین کی پاسداری کرنے والا ملک ہے۔ ان کا اپنی تفصیلی رپورٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن جادیو کے حوالے سے عالمی عدالت کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے اس پر مکمل طور پر عمل کیا۔ عبدالقوی یوسف کا یہ بھی کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف پاکستان کے اقدام پر پوری طرح مطمئن ہے۔ پاکستان نے عالمی عدالت کے فیصلے کی روشنی میں ہی 2 اگست2019 کو کلبھوشن جادیوکو قونصلر رسائی دے دی تھی۔