Friday, April 19, 2024

پاکستان عالمی امن مشنز میں فوج بھجوانے والا چھٹا بڑا ملک ہے، ڈی جی ایم او

پاکستان عالمی امن مشنز میں فوج بھجوانے والا چھٹا بڑا ملک ہے، ڈی جی ایم او
February 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ڈی جی ایم او لیفٹیننٹ جنرل نعمان زکریا کہتے ہیں کہ پاکستان عالمی امن مشنز میں فوج بھجوانے والا چھٹا بڑا ملک ہے۔ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 156پاکستانی اہلکاروں نے جانوں کا نذرانہ دیا۔ ڈی جی ایم او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج دنیا کی بہترین فوج ہے  دنیا بھرمیں پاکستان کے 73 امن مشنز کام کر رہے ہیں، اقوام متحدہ مشنز میں پاک فوج کی بڑی مانگ ہے۔ مشن ایریا میں تعیناتی سے قبل پاک فوج کو تربیت دی جاتی ہے۔ میجرجنرل نعمان زکریا نے کہا کہ دنیا کے 9 ممالک میں پاک فوج کے 4 ہزار سے زائد خواتین ومرد اہلکار تعینات ہیں، پاکستان 18سال سے اقوام متحدہ امن مشنز میں دستے بھجوا رہا ہے، اقوام متحدہ کے عالمی مشنز میں نامزد اہلکاروں کو 4 مختلف کورسز کرائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 400 پاکستانی خواتین اہلکار بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔ 2020 کے وسط تک اقوام متحدہ امن مشن میں 90 مزید پاکستانی خواتین اہلکار شامل کی جائیں گی، تربیت کے شعبوں میں بھی پاکستان اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔