Wednesday, April 24, 2024

پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے ، ایلس ویلز

پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے ، ایلس ویلز
August 21, 2018
واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کیا کہا کہ پاکستان طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے۔ امریکا اپنی ڈگر سے ہٹ نہ سکا۔ جنوبی اور وسط ایشیا کیلئے نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز نے کہا کہ دہشتگرد گروہ پاکستان میں محفوظ پناہ گاہوں سے انجوائے کر رہے ہیں، پاکستان ان کے خلاف مزید کارروائی کرے۔ ایلس ویلز نے کہا کہ طالبان کےخلاف مؤثر اقدامات پر امریکا نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے، وہ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لائے یا واپس افغانستان دھکیلے۔ ایلس ویلز  نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں میں امن سے متعلق وزیراعظم عمران خان کی بات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ افغانستان کے استحکام میں پاکستان کو اہم کردار ادا کرنا ہے۔ امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کا متمنی ہے۔ امریکی معاون کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی کوشش کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ دونوں ممالک باہمی تعلقات بہتر بنانے کیلئے کئی ماہ سےکوشش کر رہے ہیں۔