Monday, May 6, 2024

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی 63 روپے کلو فراہم کرنے سے معذرت

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی 63 روپے کلو فراہم کرنے سے معذرت
June 14, 2020

اسلام آباد ( 92 نیوز) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یوٹیلٹی اسٹورز کو چینی 63 روپے فی کلو گرام فراہم کرنے سے معذرت کر لی۔

پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار کو یوٹیلٹی اسٹورز کیلئے سستی چینی  فراہمی پر جوابی خط لکھا گیا جس میں  کہا گیا کہ یوٹلٹی اسٹورز کو 63 روپے فی کلو چینی نہیں دے سکتے ، وزارت و صنعت کی جانب سے 63 روپے فی کلو چینی فراہمی کی سفارش کی کوئی قانونی بنیاد نہیں ہے۔

واضح  رہے کہ وزارت صنعت و پیداوار نے شوگرملزایسوسی ایشن کو خط لکھ کر عوام کوچینی کی 70 روپے فی کلو فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی ۔

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے بھی شوگر ملزسےچینی 63 روپے فی کلو فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔