Friday, April 19, 2024

پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے پہنچ گئی

پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے پہنچ گئی
December 14, 2020

وانگرائے (92 نیوز) پاکستان شاہینز کرکٹ ٹیم کوئنز ٹاؤن سے وانگرائے پہنچ گئی، پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان چار روزہ میچ 17 دسمبر سے شروع ہوگا، انجری کے باعث چار روزہ میچ سے باہر ہونیوالے امام الحق نے قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

پاکستان شاہینز  کوئنز ٹاؤن سے  وانگرائے پہنچ گئے، جہاں  وہ نیوزی لینڈ کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ کھیلیں گئے،انجری کے باعث چار روزہ پریکٹس میچ سے  باہر ہونے والے امام احق نے  قومی اسکواڈ کو جوائن کرلیا۔

قومی ٹیم  کے نائب  کپتان شاداب خان کی فٹنس میں بہتری ،،بیٹنگ کے ساتھ باؤلنگ پریکٹس  بھی کی  ،پاکستان شاہینز اور نیوزی لینڈ اے کے درمیان چار روزہ میچ 17 دسمبر سے کھیلا جائے گا۔

ادھر کیویز کو  زیر کرنے  کے لیے شاہینوں کی   نیوزی لینڈ میں تیاریاں جاری ہیں ، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ  نے کوئنز ٹاؤن میں  بھر پورٹریننگ سیشن کیا ۔ قومی ٹی ٹوئنٹی  اسکواڈ نے  انٹرا اسکواڈ پریکٹس  میچ کھیلا  جس میں کھلاڑیوں  کو کوچز کی جانب سے مختلف اہداف دیے گئے۔

افتخار احمد نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 48 گیندوں پر 102 رنز کی اننگز کھیلی، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ  کل کوئنز ٹاؤن سے آکلینڈ روانہ ہو گا۔