Thursday, April 18, 2024

پاکستان سے ہمارے اہم مفادات وابستہ ہیں، امریکا تعاون جاری رکھے: امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ

پاکستان سے ہمارے اہم مفادات وابستہ ہیں، امریکا تعاون جاری رکھے: امریکی جنرل جوزف ڈنفورڈ
July 11, 2015
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی فوج کے نامزد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل جوزف ایف ڈنفورڈ جونیئر نے کہا ہے کہ امریکا القاعدہ کو شکست دینے، پاکستان کے استحکام میں مدد دینے اور افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کےلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے، پاکستان سے امریکہ کے اہم مفادات وابستہ ہیں۔ امریکی فوج کے آئندہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل جوزن ڈنفورڈ جونیئر نے اپنی نامزدگی کی توثیق کےلئے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی میں سماعت کے دوران کہا کہ پاکستان میں امریکا کے اب بھی تین اہم مفادات موجود ہیں جن میں القاعدہ کے دوبارہ ابھرنے کو روکنا، جوہری ہتھیاروں کے پھیلاو¿ کی روک تھام اور علاقائی استحکام کا فروغ شامل ہیں۔ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا کہ مستحکم اور جمہوری افغانستان کو یقینی بنانے میں علاقائی شراکت داروں کا ایک اہم کردار ہے۔ ہم نے افغانستان اور پاکستان کے درمیان مضبوط تعلقات کی حوصلہ افزائی کی ہے اور سکیورٹی خدشات سے نمٹنے کےلئے حالیہ دوطرفہ کوششوں پر ہمیں خوشی ہے۔ امریکا القاعدہ کو شکست دینے، پاکستان کے استحکام میں مدد دینے اور افغانستان میں پائیدار امن کے حصول کےلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھے۔ جنرل جوزف ڈنفورڈ نے کہا اگر میری تقرری ہوئی تو میں پاکستانی فوج کے ساتھ کام کو جاری رکھوں گا تاکہ وہ مزید کارروائی جاری رکھ سکے۔ پاکستان کو دی جانے والی امداد کے مشروط ہونے کی بھی حمایت کرتا ہوں تاکہ باہمی دلچسپی کے سکیورٹی مفادات کے شعبے میں تعاون کا تسلسل برقرار رہے۔