Saturday, May 4, 2024

پاکستان سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات ہو گی : سشما سوراج

پاکستان سے کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات ہو گی : سشما سوراج
December 14, 2015
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی دورہ پاکستان کے حوالے سے راجیہ سبھا میں بریفنگ کے دوران اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی‘ کان پڑی آواز بھی سنائی نہ دی۔ سشما کہتی ہیں کہ پاکستان سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں‘ تصفیہ طلب مسائل پر بات ضرور ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے جیسے ہی راجیہ سبھا میں دورہ پاکستان سے متعلق بریفنگ کا آغاز کیا اپوزیشن کے ارکان نے بھارتی پنجاب میں امن و امان کی صورتحال پر شور شرابا شروع کر دیا۔ سشما سوراج نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کی پروا کیے بغیر بریفنگ جاری رکھی۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقا ت چاہتے ہیں۔ پاکستان سے جامع مذاکرات میں سکیورٹی کے معاملے پربات ہوئی‘ جموں و کشمیر سمیت ہر ایشو پر بات ہو گی۔ پاکستان کو ممبئی حملہ کیس کے تیز ٹرائل کے لیے کہا ہے۔ بھارت کو امید ہے پاکستان کے ساتھ مذاکرات امن اور ترقی کی شروعات ہوں گے۔