Thursday, April 25, 2024

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی
February 5, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سے ٹیسٹ سیریز کیلئے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ مقامی ہوٹل میں قیام کیا، ناشتے میں پاکستانی کھانوں کی تعریف کی۔ مومن الحسن کی قیادت میں 17 رکنی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم  قطر ائیروے کی پرواز سے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچی، پاکستان کرکٹ بورڈ حکام نے استقبال کیا اور سخت سیکورٹی میں مہمان ٹیم کو مقامی ہوٹل روانہ کیا گیا۔ ہوٹل میں کچھ دیر آرام کے بعد بنگالی کھلاڑیوں نے ناشتہ کیا، پاکستانی کھانوں کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آج ہونے والا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا۔ پاکستانی شاہین اور بنگال ٹائیگرز دونوں آرام کریں گے اور جمعرات کو پنڈی اسٹیڈیم میں پریکٹس کریں گی سیریز کی ٹرافی رونمائی بھی جمعرات کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں ہو گی۔ دونوں ٹیموں کے کپتان پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ پہلا ٹیسٹ 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔