Saturday, May 11, 2024

پاکستان سے ٹی 20 سیریز، زمبابوے نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا،

پاکستان سے ٹی 20 سیریز، زمبابوے نے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا،
April 26, 2021

ہرارے(ویب ڈیس )زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، آل راؤنڈ ر سکندر رضا انجری کے سبب ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔

زمبابوے کے سکواڈ میں تین نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ٹیم کی قیادت شان ولیمز کریں گے۔اس سیریز میں زمبابوے کو تجربہ کار برینڈن ٹیلر اور کریگ ارون کی خدمات بھی حاصل ہوں گی جہاں یہ دونوں کھلاڑی گزشتہ سیریز میں ٹیم کو دستیاب نہیں تھے۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ٹی20 میچز بالترتیب 21، 23 اور 25 اپریل کو ہرارے میں کھیلے جائیں گے اور سٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔