Sunday, September 8, 2024

پاکستان سے مذاکرات کیلئے تیاری مکمل  ،سشما سوراج کی راج ناتھ سنگھ سے اہم ملاقات

 پاکستان سے مذاکرات کیلئے تیاری مکمل   ،سشما سوراج کی راج ناتھ سنگھ سے اہم ملاقات
January 11, 2016
نئی دہلی(ویب ڈیسک)پاکستان سے مذاکرات کے لئے بھارت نے تیاری مکمل کر لی ، وزیرخارجہ سشما سوراج اور راج ناتھ سنگھ کے درمیان ملاقات  میں اہم فیصلے بھی کر لئے گئے۔ تفصیلات کےمطابق پٹھان کوٹ حملے کے بعد پاک بھارت مذاکرات کے حوالے سے بھارتی میڈیا میں پراپیگنڈا کیا گیا کہ یہ مذاکرات نہیں ہونگے تاہم بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی ہے  جس میں  پاکستان سے مذاکرات  کے حوالے سے اہم فیصلے بھی کر لئے گئے ہیں  یہ ملاقات بیس منٹ تک جاری رہی تاہم فیصلوں کے بارے میں ابھی بریفنگ نہیں دی گئی ہے۔