Thursday, May 9, 2024

پاکستان سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کی قرار زمینی حقائق سے منافی ہے، دفتر خارجہ

پاکستان سے متعلق یورپی پارلیمنٹ کی قرار زمینی حقائق سے منافی ہے، دفتر خارجہ
April 30, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان کی جانب سے یورپی پارلیمنٹ کی پاکستان میں مذہبی آزادیوں کے مطالبے اور توہین مذہب سے متعلق قرارداد پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے پاکستان اور مسلم دنیا میں توہین مذہب کے قوانین مذہبی حساسیت رکھتے ہیں، یورپی پارلیمان کا طرز عمل زمینی حقائق سے فقدان کا عکاس ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ، پاکستان کے عدالتی نظام، مقامی قوانین پرتبصرہ غیر ضروری اورانتہائی افسوسناک ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو آئین کے مطابق مساوی حقوق، بنیادی آزادیوں کو تحفظ حاصل ہے۔