Saturday, May 18, 2024

ورلڈ اکنامک فورم آج پاکستان اسٹریٹجی ڈے منائے گا

ورلڈ اکنامک فورم آج پاکستان اسٹریٹجی ڈے منائے گا
November 25, 2020

 ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق عالمی اقتصادی فورم کے صدر بورگ براندے مذاکرے کا حصہ ہوں گے، مذاکرے میں نامور کمپنیاں، سرمایہ کار اور ماہرین شرکت کریں گے، مشیر خزانہ، اقتصادی امور اور صنعت کے وزراء شرکت کریں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اقتصادی، مالیاتی، سرمایہ کاری، تجارتی، پیداواری، علاقائی ربط اور سی پیک سمیت اہم امور پر مباحثہ ہو گا، پاکستان میں توانائی ترجیحات، مشکلات پر بھی خصوصی سیشن ہو گا، مذاکرے میں توانائی، پیٹرولیم اور موسمیاتی تبدیلی کے وزراء، مشیر شرکت کریں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق  پاکستان میں اقتصادی ترقی، اصلاحات اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی گفتگو ہو گی۔