Friday, March 29, 2024

پاکستان سے براستہ طورخم مزید امدادی سامان افغانستان پہنچ گیا

پاکستان سے براستہ طورخم مزید امدادی سامان افغانستان پہنچ گیا
September 21, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سے افغانستان کو انسانی ہمدردی کے تحت امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔ براستہ طورخم مزید امدادی سامان افغانستان پہنچ گیا۔

پاکستانی سفیر منصور خان کے مطابق پاکستان سے براستہ طورخم مزید امدادی سامان افغانستان پہنچ گیا۔ امداد 4 ٹرکوں پر مشتمل قافلے کے ذریعے افغانستان پہنچی۔ افغان عوام کے لیے امداد میں آٹا، چینی، خوردنی تیل، دالیں، چاول شامل ہیں۔ ننگرہار میں مولوی مبریز نے امدادی سامان وصول کیا۔

 انہوں نے کہا دونوں ممالک کے عوام کے مابین محبت بھرا مضبوط رشتہ ہے۔