Sunday, September 8, 2024

پاکستان سے امن اور محبتیں سمیٹ کر تین ہزار سے زائد سکھ یاتری بھارت لوٹ گئے

پاکستان سے امن اور محبتیں سمیٹ کر تین ہزار سے زائد سکھ یاتری بھارت لوٹ گئے
November 30, 2018
لاہور (92 نیوز) سکھ مذہب کے بانی بابا گرونانک  کے 549 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے بعد بھارت سے آئے ہوئے 3 ہزار سکھ یاتری لاہور ریلوے اسٹیشن سے وطن روانہ ہو گئے۔ سیکرٹری متروکہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر خان نے ریلوے اسٹیشن پر سکھ یاتریوں کو الوداع کیا۔ سکھ یاتریوں کوگوردوارہ شری ڈیرہ صاحب سے گروپس کی صورت میں لاہور ریلوے سٹیشن پہنچایا گیا جہاں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری  متروقہ وقف املاک بورڈ طارق وزیر خان کا کہنا تھا کہ پوری کوشش کررہے ہیں کہ سکھ یاتریوں کو مزید بہتر سہولیات میسر کر سکیں۔ سکھ زائرین نے اپنی آؤ بھگت اور پاکستانی قوم کے خلوص کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان حکومت کی جانب سے  میسر کردہ سہولیات پر  شکر گزار ہیں۔ سکھ یاتریوں کو پاکستان میں 9 روز قیام کےبعد 3 خصوصی ٹرینوں کےذریعے بھارت روانہ کردیاگیا۔