Friday, May 10, 2024

پاکستان سے امریکا کو چاول کی برآمدات 45 فیصد بڑھی ہیں ، اسد مجید خان

پاکستان سے امریکا کو چاول کی برآمدات 45 فیصد بڑھی ہیں ، اسد مجید خان
May 27, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا کہنا ہے پاکستان سے امریکا کو چاول کی برآمدات 45 فیصد بڑھی ہیں۔

اسد مجید خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں کہا امریکی کمپنیوں کا پاکستانی چاول، دیگر غذائی مصنوعات کا ذخیرہ کرنا خوش آئند قرار دیا۔

پاکستان سے امریکا کو چاول کی برآمدات 45 فیصد بڑھی ہیں جبکہ تیار خوردنی اشیاء کی برآمدات میں 2019ء سے 2020ء کے دوران 68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت اور سرمایہ کاری عبدالرزاق داود کا ٹویٹ میں کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے 10 ماہ میں 9 مصنوعات کی برآمد میں اضافہ ہوا ہے۔ جن میں گارمنٹس، سیمنٹ، کٹلری، مصالحے، پنکھے ،ادویات، لیدر گارمنٹس، مچھلی، گوشت اور سرجیکل آلات شامل ہیں۔