Friday, March 29, 2024

پاکستان سیٹزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے پر وزیراعظم برہم

پاکستان سیٹزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے پر وزیراعظم برہم
May 20, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سیٹزن پورٹل پر اداروں کی جانب سے شکایات میں کوتاہی برتنے پر وزیراعظم عمران خان برہم ہو گئے۔ اداروں کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ شہریوں کی شکایات پر متعقلہ اداروں کے بیانات میں تضاد پایا گیا ہے اور بعض اداروں نے شکایات کے حل سے متعلق غلط بیانی بھی کی۔ شہری اداروں کی جانب سے شکایات کے حل پر مطمئن نہیں تھے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر 1 لاکھ 6 ہزار شکایات کو دوبارہ  کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یکم جنوری سے 30 اپریل تک حل کی جانے والی شکایات کو مرحلہ وار کھولا جائے گا۔ پنجاب سے 17,661، سندھ سے 3,256 ، خیبر پختونخوا سے 5,346 ، وفاق سے 12,340 جبکہ بلوچستان سے 482 شکایات دوبارہ کھولی جائیں گی۔ وزیراعظم آفس نے واضح کیا کہ شکایات کو دوبارہ کھول کر ان کا میرٹ پر حل یقینی بنایا جائے گا۔