Friday, May 17, 2024

پاکستان سیمی فائنل کھیلے گا یا نہیں ، فیصلہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرینگے

پاکستان سیمی فائنل کھیلے گا یا نہیں ، فیصلہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کرینگے
July 3, 2019
چیسٹرلی اسٹریٹ ( 92 نیوز) ورلڈ کپ 2019  میں  پاکستان سیمی فائنل  کھیلے گا یا نہیں ، فیصلہ آج  نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کریں گے ، آج کے میچ میں نیوزی لینڈ کے جیتنے کی صورت میں پاکستان  سیمی فائنل میں ان اور انگلینڈ آؤٹ ہو جائے گا، لیکن  انگلینڈ میچ جیت گیا تو  پاکستان ایونٹ سے آؤٹ ہو جائیگا۔ گرین شرٹس کی قسمت کا فیصلہ آج ہو گا  جس کے لئے شاہینوں نے کیویز سے امیدیں وابستہ کر لیں،  نیوزی لینڈ کے  میچ جیتنے پر  سیمی فائنل کیلئے تیسری  کا فیصلہ ہوگا جب کہ چوتھی ٹیم کا فیصلہ  پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ میں ہوگا۔ لیکن  اگر انگلینڈ میچ جیت جاتا ہے تو  تیسری اور چوتھی ٹیم کا فیصلہ بھی آج کے میچ میں ہی ہو جائیگا۔ بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی کر چکی ہیں۔