Friday, March 29, 2024

پاکستان سکھوں کیلئے  کچھ کرنا چاہتا ہے تو یہ بہترین وقت ہے : ویرامر سنگھ

پاکستان سکھوں کیلئے  کچھ کرنا چاہتا ہے تو یہ بہترین وقت ہے : ویرامر سنگھ
September 10, 2016
لاہور(92نیوز)بھارت میں خالصتان تحریک کے روح رواں ویر امر سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سکھوں کے لئے کچھ کرنا چاہتاہے تو یہ بہترین وقت ہے آگے بڑھے اور سفارتی سطح پر سکھوں کی حمایت کرے۔ بھارت  کی طرف سے بلوچستان، گلگت اور اب ایم کیو ایم  کو سامنے لانا  پاکستان مخالف مہم کا حصہ ہے۔ تفصیلات کےمطابق   خالصتان تحریک کے اہم رہنما ویرامر سنگھ کا کہنا ہے کہ خالصتان بھارت کی دکھتی رگ ہے اب وقت ہے کہ پاکستانی حکمران صرف بیانات نہ دیں عملی طور پر کچھ کر کے دکھائیں ۔ ویرامر سنگھ نے برملا کہا کہ بھارتی وزیراعظم کا بلوچستان اور گلگت کا نام لینا دراصل پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سطح پر چلائی جانے والی مہم کا حصہ  ہے ۔ ویرامر سنگھ نے کہا کہ پاکستان کتنا اور کب انتظار کرے گا جو کچھ الطاف حسین نے کیا ہے وہ بغیر شہہ کے ممکن نہیں ۔ خالصتان تحریک کے اہم رہنما کا مزید کہنا تھا کہ کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کے ساتھ بلوچستان کا کوئی تعلق نہیں  پاکستان خالصتان تحریک کی بین الاقوامی سطح پر سفارتی حمایت کا اعلان کرے۔