Sunday, September 8, 2024

پاکستان سپورٹس بورڈ کا انڈر 13فٹبال ہیروز کو تربیت کیلئے چین بھجوانے کا فیصلہ

پاکستان سپورٹس بورڈ کا انڈر 13فٹبال ہیروز کو تربیت کیلئے چین بھجوانے کا فیصلہ
August 23, 2015
اسلام آباد(92نیوز)کوریا میں انڈر تھرٹین   ایشین فٹبال ٹورنامنٹ جیتنے والی قومی ٹیم کی ستائش کا سلسلہ جاری ہےپاکستان اسپورٹس بورڈ نے انڈر تھرٹین  فٹبال ہیروز کو تربیت کے لیے چین بھجوانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کوریا میں فتح کے جھنڈے گاڑنے والی قومی ٹیم کے اعزاز میں تقریبات کا سلسلہ جاری ہے،ننھے ہیروز ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال کے بعد چیمپئین باکسر عامر خان کے ہاتھوں انعامات اور میڈلز ملنے پر بے حد مسرور ہیں پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی میں مزید نکھار لانے کے لیے انہیں بیرون ملک بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ننھے کھلاڑی کوریا میں فتح کے بعد ملنے والی ستائش پر بے حد مسرور ہیں،ان کا کہنا ہے کہ چائنہ میں ٹریننگ سے ان کے کھیل میں نکھار آئے گا۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے منتظمیں پر امید ہیں کہ یہ ننھے ہیروز مستقبل میں ملک کا اثاثہ ثابت ہوں گے اور دیگر کھیلوں کی طرح پاکستان فٹبال میں بھی دنیا بھر میں فتح کے جھنڈے گاڑے گا.