Wednesday, May 8, 2024

پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس ختم، پی ایس ایل فائنل کا فیصلہ نہ ہو سکا

پنجاب ایپکس کمیٹی کا اجلاس ختم، پی ایس ایل فائنل کا فیصلہ نہ ہو سکا
February 26, 2017

لاہور (92نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیرصدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ختم۔ پی ایس ایل فائنل کے حوالے سے کوئی فیصلہ سامنے نہ آسکا۔ صوبے میں انسداد دہشت گردی کیلئے قانون نافذ کرنے والے سول و عسکری اداروں کے جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں دہشت گردی، انتہاپسندی، عسکریت پسندی اور فرقہ واریت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔ صوبہ بھر میں مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔