Wednesday, April 24, 2024

پاکستان سپرلیگ : شاہد آفریدی، کرس گیل، کیون پیٹرسن، شین واٹسن ایمبیسڈر مقرر

پاکستان سپرلیگ : شاہد آفریدی، کرس گیل، کیون پیٹرسن، شین واٹسن ایمبیسڈر مقرر
December 21, 2015
لاہور (92نیوز) پاکستان سپرلیگ کے لئے ڈالروں کی بارش میں کھلاڑیوں کی تقسیم آج اور کل مکمل کی جائے گی۔ شاہد آفریدی، کرس گیل، کیون پیٹرسن، شین واٹسن اور شعیب ملک ایمبیسڈر مقرر کر دیئے گئے۔ مصباح الحق کو پاکستان سپر لیگ کی آئیکون کیٹیگری میں شامل کرنے کی بھرپور سفارش کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں شامل کھلاڑیوں میں سے آئیکون کیٹیگری کے کھلاڑی کو دو لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ پلاٹینم کیٹیگری کے کھلاڑی کو ایک لاکھ چالیس ہزار ڈالر، ڈائمنڈ کھلاڑی کو ستر ہزار ڈالر، گولڈ کھلاڑی کو پچاس ہزار ڈالر، سلور کیٹیگری کو پچیس ہزار ڈالر جبکہ ایمرجنگ کھلاڑی کو دس ہزار ڈالر ملیں گے۔ پانچ برانڈ ایمبیسڈر میں سے کسی کو بھی ٹیم میں شامل ہونے کے بعد کسی بھی مقصد کے لیے اضافی رقم بھی ملے گی۔ ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو پاکستان سپر لیگ کی کسی بھی ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ پانچ فرنچائز ٹیموں کے لیے کھلاڑیوں کی تقسیم میں اسلام آباد کا پہلا نمبر ہو گا جبکہ کراچی کو دوسرے، پشاور کو تیسرے، کوئٹہ کو چوتھے اور لاہور کو پانچویں نمبر پر اپنے اپنے کھلاڑی چننے کا اختیار حاصل ہو گا۔