Saturday, April 27, 2024

پاکستان سپر کبڈی لیگ ، پاکستان ساہیوال اور کشمیر جانباز کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

پاکستان سپر کبڈی لیگ ، پاکستان ساہیوال اور کشمیر جانباز کی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں
May 8, 2018
لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر کبڈی لیگ میں ساہیوال نے لاہور اور کشمیر جانباز نے اسلام آباد آل اسٹارز کو شکست دے کر کوارٹر فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ کوارٹرفائنلز آج ہوں گے۔ لاہور میں جاری پہلی سپر کبڈی لیگ میں خواتین کی دو ٹیموں ایمبیشنز اور ڈریمز نے فیسٹیول میچ میں خوب مہارت دکھائی اور ثابت کیا کہ وہ بھی کسی سے کم نہیں۔ سپر لیگ کے ایلی مینیٹر میچ میں ساہیوال بُلز سنسنی خیز میچ کے بعد لاہور تھنڈرز کو سینتیس کے مقابلہ میں پینتالیس پوائنٹس سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی۔ دوسرے ایلیمینٹر میچ میں کشمیر جانباز نے اسلام آباد آل سٹارز کو ہرا دیا۔