Saturday, May 11, 2024

پاکستان سپر لیگ کا شیڈول جاری

پاکستان سپر لیگ کا شیڈول جاری
November 2, 2016
لاہور(92نیوز)پاکستان سپر لیگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے تمام میچز اور سیمی فائنلز یو اے ای میں ہونگے فائنل میچ سات مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ دھواں دار کرکٹ کا آغاز نو فروری کو دبئی میں افتتاحی میچ سے ہو گا جس کے بعد تمام میچز یو اے ای کے مختلف اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے،  پی ایس ایل انتظامیہ کے مطابق سکیورٹی کی صورتحال بہتر ہوئی تو فائنل میچ سات مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔