Tuesday, April 30, 2024

پاکستان سپر لیگ پی سی بی کی عمدہ کاوش ہے : شاہد آفریدی

پاکستان سپر لیگ پی سی بی کی عمدہ کاوش ہے : شاہد آفریدی
December 17, 2015
ملتان (92نیوز) قو می ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ پی سی بی کی عمدہ کاوش ہے‘ محمد عامر کے مستقبل کا فیصلہ کرکٹ بورڈ کرے گا۔ بوم بوم آفریدی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں عمدہ کارکردگی دکھانے کا عزم بھی ظاہر کیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے ملتان میں اے پی ایس شہداءکی یاد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا انعقاد خوش آئند ہے۔ فاسٹ باولر محمد عامر کے مستقبل کا فیصلہ کرکٹ بورڈکرے گا۔ شاہد آفریدی نے آئندہ سال بھارت میں ہونے والے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بہترین کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ قومی کرکٹر نے شہداءکی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں اور کہا کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم کویکجا کردیا اور ملک سے دہشت گردی کا ناسور ختم کرنے کے لئے ایک تازہ ولولہ دیا۔ اس موقع پر حاضرین شاہد آفریدی کے ساتھ سیلفیاں بھی بناتے رہے۔