Sunday, September 8, 2024

پاکستان سپر لیگ نے دو مزید انٹرنیشنل کھلاڑی شامل کرنے کا اعلان کر دیا

پاکستان سپر لیگ نے دو مزید انٹرنیشنل کھلاڑی شامل کرنے کا اعلان کر دیا
January 16, 2016
لاہور (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈین ون ڈے اور ٹیسٹ کپتان جیسن ہولڈر کو بورڈ کی جانب سے این او سی نہ دیے جانے کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) نے ان کے متبادل دو کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر کہا ہے کہ ویسٹ انڈین کپتان کی جگہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکن آل راو¿نڈر تھیسارا پریرا اور انگلینڈ کے فاسٹ باولر جیڈ ڈرنبیک کو ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔ خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے ہولڈر کو این او سی جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ بورڈ کا موقف تھا کہ ہولڈر کنٹریکٹ میں شامل کھلاڑی ہیں جنہیں پہلے ویسٹ انڈین کرکٹ کو ترجیح دینا ہوگی۔ بورڈ کے سربراہ مائیکل مرہیڈ کا کہنا تھا کہ جن تاریخوں میں پی ایس ایل کا انعقاد ہورہا ہے ان ہی تاریخوں میں قومی ون ڈے کپ کا بھی انعقاد ہوگا اس لیے ہولڈر کو این او سی جاری نہیں کیا جاسکتا۔ یاد رہے کہ 4 سے 23 فروری کے درمیان کھیلی جانے والی پاکستان سپر لیگ میں دنیا کے نامور کھلاڑی 24 میچز میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائیں گے۔