Wednesday, April 24, 2024

پاکستان سپر لیگ میں بائیوسکیور ببل توڑنے کی مکمل انکوائری کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ میں بائیوسکیور ببل توڑنے کی مکمل انکوائری کا فیصلہ
March 7, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 میں بائیوسکیور ببل توڑنے کی مکمل انکوائری کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ تحقیقات کے لیے آزاد انکوائری کمیشن بنائےگا، کورونا وائرس لیگ تک کیسے پہنچا۔ کمیشن کو وجوہات سامنے لانے کا ٹاسک دیا جائے گا۔

بورڈ حکام کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔