Thursday, April 18, 2024

پاکستان سپر لیگ میں آج  دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا

پاکستان سپر لیگ میں آج  دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا
February 27, 2017
  دبئی(92نیوز)پاکستان سپر لیگ میں آج  دوسرے مرحلے کا آغاز ہو گا پلے آف ون میں  پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں  آج گھمسان کا رن پڑےگا جیتنے والی ڈائریکٹ فائنل میں پہنچ جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق پلے آف مرحلے کا آغاز آج سے ہو گاپہلے مقابلے میں پشاور زلمی کو  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کڑا چیلنج درپیش ہوگا جیتنے والی ٹیم فیصلہ کن معرکے میں جگہ بنا لے گی۔دوسرے پلے آف میں اسلام آباد یونائیٹد اور کراچی کنگز کے درمیان زور کا جوڑ پڑے گا،،فاتح ٹیم کو فائنل میں پہنچنے کے لیے مزید محنت درکار ہوگی۔ پاکستان سپرلیگ کے پہلے ایڈیشن میں بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی پلے آف میں مدمقابل ہوئی تھیں جبکہ کراچی اور اسلام آباد دوسرے پلے آف میں آمنے سامنے ہوئی تھیں۔ دوسرے ایڈیشن میں  بھی ٹیموں کی پوزیشن پی ایس ایل ون جیسی ہے۔ پلے آف ون کی رنر اپ اور پلے آف ٹو کی ونر ٹیم پلے آف تھری میں آمنے سامنے ہوں گی ایونٹ کا فائنل لاہور میں پانچ مارچ کو کھیلا جائے گا۔