Friday, March 29, 2024

پاکستان سپر لیگ فور ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی

پاکستان سپر لیگ فور ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کراچی پہنچ گئی
March 6, 2019
 کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فور کا اگلا مرحلہ 9 مارچ سے کراچی میں شروع ہو گا، تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو گئی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی کراچی پہنچ گئے۔ کپتان سرفراز احمد نے کراچی میں میچز کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے سب سے گراؤنڈ آنے کی اپیل کی۔ دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈرز شین واٹسن اور ڈیوائن براوو بھی پاکستان آنے کو تیار ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز  کے کھلاڑیوں کو سخت سیکیورٹی میں ائر پورٹ سے ہوٹل منتقل کیا گیا۔