Wednesday, May 8, 2024

پاکستان سپر لیگ فور کا میلہ سج گیا ، شائقین کا جوش وجذبہ عروج پر رہا

پاکستان سپر لیگ فور کا میلہ سج گیا ، شائقین کا جوش وجذبہ عروج پر رہا
February 14, 2019
 دبئی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فور کا میلہ دبئ میں سج گیا جہاں شائقین کا جوش وجذبہ عروج پر رہا۔ پاکستان سپر لیگ فور کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آتش بازی اور موسیقی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ آسمان رنگ و نور میں نہا گیا۔ افتتاحی تقریب کا آغاز دھماکے دار ہوا۔ بونی ایم ، آئمہ بیگ ، جنون بینڈ اور فواد خان نے آؤٹ کلاس پرفارمنس پیش کی۔ پاکستان سپر لیگ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم بونی ایم ، آئمہ بیگ ، جنون بینڈ اور فواد خان چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ نہیان مبارک النیہان عثمان بزدار چیئرمین پی سی بی احسان مانی پاکستانی کپتان رمیز راجہ اس کے علاوہ گلوکارہ بونی ایم  اور بینڈ کی جانب سے شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا گیا۔ تقریب کے آغاز میں مارچنگ بینڈ آرکسٹرا کی زبردست پرفارمنس پر شائقین جھومتے رہے۔ معروف گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار شجاع حیدر نے پرفارم کیا۔ فواد خان کی پی ایس ایل فور کی افتتاحی تقریب میں شاندار پرفارمنس دیکھنے میں آئی۔ فواد خان کی ٹائٹل سانگ پر شاندار پرفارمنس ہوئی جس پر شائقین جھوم اٹھے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور اور سابق صدر پرویز مشرف بھی دبئی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔ پی ایس ایل کی تقریب کا آغاز یو اے ای کے قومی ترانے سے ہوا۔ افتتاحی تقریب کی میزبانی سابق پاکستانی کپتان رمیز راجہ نے کی۔ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے تمام سپانسرز، متحدہ عرب امارات کی حکومت کا مشکور ہوں۔ امید ہے شائقین کو بہت اچھے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔ پاکستان سپر لیگ دنیا کی سب سے بڑی لیگ ہے۔ دوسری طرف چیئرمین ایمریٹس کرکٹ بورڈ نہیان مبارک النیہان نے تقریب سے خطاب میں کہا جانتے ہیں کہ کرکٹ پاکستانیوں کیلئے بہت اہمیت کا حامل کھیل ہے۔ ہم پی ایس ایل کے انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے شکرگزارہیں۔ کرکٹ لوگوں کو جوڑنے والا کھیل ہے۔ پی ایس ایل کے بعض میچز کے پاکستان میں انعقاد پر خوش ہیں ۔ پی ایس ایل فور میں شامل ٹیمیں اور آفیشلزگراؤنڈ میں آگئے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ، لاہور قلندرز، پشاور زلمی، ملتان سلطانز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، کراچی کنگز کی ٹیموں نے مارچ پاسٹ کیا۔ کھلاڑی اور آفیشلز گرائونڈ کا چکر لگاتے رہے۔ ادھر عثمان بزدار نے کہا پاکستانی کھیل اور کھلاڑیوں سے محبت کرنے والی قوم ہے۔ پی ایس ایل فور کھیلنے والی ہر ٹیم میری فیورٹ ٹیم ہے۔ اس سال 8 میچ پاکستان میں ہوں گے۔ خواہش ہے پی ایس ایل کے سارے میچ یہاں ہوں۔ عثمان بزدار نے کہا زندہ دلان لاہور اپنے فیورٹ کھلاڑیوں کو میدان میں کھیلتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ابتدائی میچ میں حصہ لینے والی اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کیلئے نیک تمنائیں اور خیر مقدمی کلمات بھی کہے ۔ آخر میں کہا امید ہے کہ پی ایس ایل فور کے پہلے میچ سے شائقین کرکٹ بہت محظوظ ہوں گے۔