Wednesday, April 24, 2024

پاکستان سپر لیگ فور ، شاہد آفریدی ، اسٹیون اسمتھ اور جوڈینلی کو چھٹی ٹیم نے خرید لیا

پاکستان سپر لیگ فور ، شاہد آفریدی ، اسٹیون اسمتھ  اور جوڈینلی کو چھٹی ٹیم نے خرید لیا
November 20, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فور کیلئے بڑے کھلاڑیوں کی بولی لگ گئی۔ شاہدآفریدی ، اسٹیون اسمتھ  اور جوڈینلی کو چھٹی ٹیم نے خرید لیا۔ شعیب ملک کپتانی کرینگے۔ ایونٹ میں شامل 6 فرنچائز 633 ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں میں سے اپنی اپنی ٹیم کے لیے ناموں کا انتخاب کر رہی ہیں۔ سابق جارح مزاج بلے باز جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈویلیئرز لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے جبکہ پروفیسر کے نام سے شہرت کمانے والے محمد حفیظ بھی قلندر بن گئے جبکہ کارلوس بریتھ ویٹ اور کورے اینڈرسن کا  بھی انتخاب کیا۔ کراچی کنگز نے پلاٹینئم کیٹیگری میں بابر اعظم ،محمد عامر اور کولن منرو کو برقرار رکھا۔ جنوبی افریقہ کے بلے باز کولن انگرام کو ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتقل کر دیا گیا۔ چھٹی ٹیم نے اسٹیو اسمتھ کا انتخاب کر لیا۔ کیرون پولارڈ پشاور زلمی کی نظرکا انتخاب ٹھہرے۔ شاہد آفریدی کو چھٹی ٹیم نے منتخب کر لیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈیرن براوو کو لیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں کورے اینڈرسن بریتھ ویٹ لاہور قلندرز میں شامل ہوئے۔ مصباح الحق پشاورزلمی، جوئے ڈینلی چھٹی ٹیم میں شامل کر لئے گئے۔ ای این بیل ڈائمنڈ پلیئر کے طور پر اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ بن گئے۔