Friday, April 26, 2024

پاکستان سپر لیگ فائیو کی ٹکٹوں کی فروخت شروع

پاکستان سپر لیگ فائیو کی ٹکٹوں کی فروخت شروع
January 28, 2020
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان سپر لیگ فائیو کی ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو گئی ، نجی کورئیر کمپنی کے سینٹرز پر افتتاحی تقریب کے ایک ہزار اور ڈھائی ہزار والے ٹکٹس آدھے گھنٹے میں ہی بک گئے ۔ پی ایس ایل فائیو کے لئے ٹکٹوں کی فروخت کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا ، کراچی والوں کی افتتاحی تقریب کے سستےٹکٹس پر نظر ہیں ، کسی کو ٹکٹس ملے کسی نے دیگر میچز کے ٹکٹس لیکر کام چلایا۔ کرکٹ کے متوالوں کا کہنا تھا کہ پہلی بار پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہورہا ہے ،  جس کی خوشی لفظوں میں بیان نہیں کر سکتے۔ پاکستان کے اسٹیڈیمز میں ایک بار پھر سٹی بجے گی اور اسٹیج بھی سجے گا ، کرکٹ فینز کا کراچی، کوئٹہ اور پشاور کے میچز کی ٹکٹوں کی خریداری پر زور رہا ۔