Saturday, April 20, 2024

پاکستان سپر لیگ فائیو کا ایونٹ کل سے شروع ہو گا

پاکستان سپر لیگ فائیو کا ایونٹ کل سے شروع ہو گا
February 19, 2020
کراچی ( 92 نیوز) انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں  ، پی ایس ایل فائیو کا میلہ سجنے میں صرف ایک دن باقی  ہے ، ٹرافی کی رونمائی آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم  میں ہوگی ۔ ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز کل  سے ہو گا ، ایونٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہو گی ، جس میں شوبز ستارے جلوہ گر ہونگے، پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کی چمچماتی ٹرافی کی منہ دکھائی  آج کراچی میں ہوگی،اسکوائش کے لیجنڈ کھلاڑی جہانگیرخان ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم تک لائیں گے اور دفاعی کپتان سرفراز احمد کے حوالے کریں گے۔ کل میچ سے پہلے رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہو گی،تقریب میں ملک کے نامور گلوکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے،،افتتاحی تقریب میں  راحت  فتح علی خان، سجاد علی، ابرار الحق، صنم ماروی اور آئمہ بیگ سر   بکھیریں گی ۔ ایونٹ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔