Wednesday, April 24, 2024

پاکستان سپر لیگ سیون کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ، پلاٹینیم کیٹیگری میں فخر زمان منتخب

پاکستان سپر لیگ سیون کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ، پلاٹینیم کیٹیگری میں فخر زمان منتخب
December 12, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سیون کیلئے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ ہوئی۔ لاہور قلندرز نے پلاٹینیم کیٹیگری میں فخر زمان کو منتخب کر لیا۔

ڈرافٹنگ میں دنیا بھر سے نامور کرکٹر کو منتخب کیا گیا۔ چئیرمین پی سی بی سمیت  چھ فرنچائزر کے مالکان  کی شر کت ہوئی۔ لاہور قلندرز نے سب سے پہلے پلاٹینیم کیٹگری میں فخر زمان کو چنا۔ کولن منرو پلانٹییم کیٹگری میں  اسلام  یونائیٹڈ کے ہو گئے۔

 پشاور زلمی نے   پلاٹنیم کیٹگری  میں افغانستان کے  حضرت اللہ زازئی کا انتخاب کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پلاٹنیم کٹیگری میں انگلینڈ کے جیسن رائے کو منتخب کیا۔

کراچی کنگز نے کرس جارڈن کی پلاٹنیم کیٹگری  میں بول لگائی تو ملتان سلطانز نے  آسٹریلیا کے   ٹم ڈیوڈ  کو پک کیا۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں  اسلام آبادیونائیٹڈ نے جنوبی افریقہ کے  مرچنٹ ڈی لانگا کو منتخب کیا ۔ کراچی کنگز نے لوئس گریگوری کو چن لیا ۔ ملتان سلطانز نے جمیکا کے اوڈین اسمتھ  جبکہ ڈائمنڈ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے جیمز فولکنر پر اکتفا کیا ۔

لاہور قلندرز نے گولڈ کیٹیگری میں عبداللہ شفیق ،ہیری بروک اور  انگلینڈ کے فل سالٹ  کو پک کیا۔ پشاور زلمی نے لیگ اسپنر عثمان قادر کا انتخاب کیا۔ سلور میں کراچی کنگز نے عمید آصف کو   چن لیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے   محمد اخلاق، ریسی ٹوپلے کو چنا تو ملتان سلطانز نے  رومان رئیس، انور علی اور پھر آصف آفریدی کو اپنا لیا۔

ایمرجنگ کیٹیگری  میں ملتان سلطانز نے عباس آفریدی، پشاور زلمی نے سراج الدین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مبصر  خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے عبدالواحد بنگلزئی کو چنا۔ زمان خان لاہور اور  فیصل اکرم کراچی کے ہو گئے۔

چیئرمین پی سی  بی رمیز راجہ کا کہنا ہے پی  ایس ایل کو سال کا بہترین ایونٹ بنانا چاہتے ہیں۔ ایونٹ سے پاکستان کرکٹ کو فائدہ ہو گا۔ آرگنائزیشن اور کمرشل بنیادوں پر کرکٹ آگے چلے گی۔ پاکستانی  ٹیم کی بہتری  میں لیڈر شپ کا کرداراہم ہے۔