Sunday, September 8, 2024

پاکستان سپر لیگ سکس کی پلئیرز ڈرافٹنگ آج لاہور میں ہو گی

پاکستان سپر لیگ سکس کی پلئیرز ڈرافٹنگ آج لاہور میں ہو گی
January 10, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سکس کی پلئیرز ڈرافٹنگ آج لاہور میں ہو گی۔ مختلف کھلاڑیوں کی کٹیگریز اور ریٹین کی فہرست جاری کر دی گئی۔

ہوجائیں تیار!، پی ایس ایل کا نیا میلہ آرہا ہے۔ پاکستان کے میدانوں میں کوئی کرے گا سوئنگ، تو کوئی بال کو باؤنڈری کی راہ دکھائے گا۔ فیلڈنگ میں بھی چھکوں اور چوکوں کو روکنے کے لیے مہارت دکھائی جائے گی۔

پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے لیے پلئیرز ڈرافٹنگ لاہورمیں ہو گی، مختلف کھلاڑیوں کی کٹیگریز اور ریٹین کی فہرست جاری کر دی گئی۔

پلاٹینم کیٹیگری کے 21 کھلاڑیوں کی فہرست میں کرس گیل، ڈیوڈ ملر، راشد خان ڈیوڈ ملان، کرس لین، معین علی، ایلکس ہیلز، عمران طاہر، ڈیل اسٹین، ٹام بنٹن شامل ہیں۔

فرنچائزز کے پچھلے سیزن سے برقرار 8 کھلاڑیوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے۔ فخر زمان، محمد حفیظ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف ،بین ڈنک، ڈیوڈ ویزے، سہیل اختر لاہور قلندرر کا حصہ رہیں گے۔

شاہد آفریدی، رائیلی روسو، سہیل تنویر، عمران طاہر، خوشدل شاہ، جیمز ونس، شان مسعود اور عثمان قادر ایک بار پھر ملتان سے کھیلیں گے۔

سرفراز احمد، بین کٹنگ، محمد حسنین، محمد نواز، اعظم خان، نسیم شاہ، زاہد محمود اور انور علی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں ہی رہیں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے شاداب خان، ایلکس ہیلز، کولن منرو، فہیم اشرف، حسین طلعت، آصف علی، موسی خان اور ظفر گوہر کو برقرار رکھا۔

وہاب ریاض، شعیب ملک، کامران اکمل اگلا سیزن بھی زلمی سے کھیلیں گے۔

کراچی کنگز نے بابر اعظم، محمد عامر، کولن انگرام، شرجیل خان، وقاص مقصود، عامر یامین، عماد وسیم اور ارشد اقبال کو برقرار رکھا۔