Sunday, May 12, 2024

پاکستان سپر لیگ سکس کا میلہ سجنے کو تیار

پاکستان سپر لیگ سکس کا میلہ سجنے کو تیار
February 16, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سکس کا میلہ سجنے کو تیار ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم پی ایس ایل کے رنگ میں رنگ گیا۔

جگہ جگہ کھلاڑیوں کے بینرز اور کٹ آؤٹس آویزاں کر دیئے گئے۔ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے پریکٹس بھی شروع کر دی۔

کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرام نے بھی کھلاڑیوں کو ٹپس دیں جبکہ پشاور زلمی نے بھی ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی نگرانی میں ٹریننگ کی۔ پاکستان سپر لیگ سکس کا آغاز بیس فروری سے کراچی میں ہو گا۔