Saturday, May 11, 2024

پاکستان سپر لیگ سکس میں پشاور زلمی نے کراچی کینگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی

پاکستان سپر لیگ سکس میں پشاور زلمی نے کراچی کینگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی
June 16, 2021

ابوظہبی (92 نیوز) پاکستان سپر لیگ سکس میں پشاور زلمی نے کراچی کینگز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ پشاور نے 109 رنز کا ہدف چار وکٹوں پر حاصل کر لیا۔

109 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 15 رنز پر گر گئی۔ کامران اکمل 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کامران اکمل کے آؤٹ ہونے پر پشاور زلمی کے حضرت اللہ زازئی نے کراچی کے باؤلرز  پر لاٹھی چارج شروع کر دیا۔ حضرت اللہ زازئی نے 17 گیندوں پر پی ایس ایل  میں  تیز ترین نصٖف  سنچری کا ریکارڈ برابر  کیا۔ حضرت اللہ نے 17 گیندوں پر نصف سنچری  اسکور کی۔ حضرت اللہ زازئی نے میچ میں 26 گیندوں پر 63  رنز  کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ پشاور زلمی نے 109 رنز کا ہدف 11 ویں اوور میں چار وکٹوں پر حاصل کیا۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔ عباس آفریدی 27 اور شرجیل خان 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ پشاور زلمی کی جانب سے وہاب ریاض اور ابراراحمد نے تین ،تین وکٹیں حاصل کیں۔