Wednesday, April 24, 2024

پاکستان سپر لیگ دوسرا ایڈیشن‘ وسیم اکرم کا اسلام آباد یونائیٹڈ میں تبدیلیوں کا اشارہ

پاکستان سپر لیگ دوسرا ایڈیشن‘ وسیم اکرم کا اسلام آباد یونائیٹڈ میں تبدیلیوں کا اشارہ
September 20, 2016
لاہور (92نیوز) اسلام آباد یونائیٹڈ کی پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں فتح کے حوالے سے ایک تقریب کے دوران میڈیا سے بات چیت میں وسیم اکرم نے کہا کہ محمد عامر کی زندگی کے اس اہم موڑ پر ان کے لیے دعا گو ہیں۔ اس موقع پر ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے بھی فاسٹ باولر کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل سے پاکستان کرکٹ کو بہت فائدہ ملے گا۔ پہلے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی فتح شاندار تھی۔ اگلے ایونٹ میں ٹیم میں کچھ تبدیلیاں بھی کی جائیں گی۔ اس موقع پر وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ راولپنڈی سٹیڈیم میں اسلام آباد یونائٹیڈ کے کھلاڑیوں کے درمیان نمائشی میچ کھیلا جائے گا جس کا مقصد کرکٹ کا فروغ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑیوں کو پاکستان لانے کیلئے جلد کوشش کی جائے گی۔