Friday, April 26, 2024

پاکستان سٹیل مل کو گیس کی فراہمی میں شدید کمی کا سامنا

پاکستان سٹیل مل کو گیس کی فراہمی میں شدید کمی کا سامنا
June 25, 2015
کراچی(92نیوز)سوئی سدرن گیس کمپنی  کی جانب سے پاکستان سٹیل مل کو گیس کی فراہمی میں شدید کمی کردی گئی ہے ، جس سے سٹیل مل میں پیدواری عمل نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔ ترجمان سٹیل مل کے مطابق 2 ہفتوں سے ایس ایس جی سی نے گیس پریشر میں شدید کمی کی ہوئی ہے جس کے باعث پیداواری عمل تقریبا رک چکا ہے جبکہ گیس پریشر میں کمی کے باعث پلانٹ اور مشینری کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور ایس ایس جی سی کے اعلی حکام کو بارہا گیس پریشر میں کمی اور اس کے اثرات کے بارے میں اگاہ کیا جاچکا ہے، لیکن کوئی سدباب اج تک نہیں کیا جاسکا۔ سٹیل مل انتظامیہ نے وفاقی وزیر پیٹرولیم اور ایس ایس جی سی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر گیس فراہمی بحال کی جائے تا کہ بڑے نقصان سے بچا جاسکے۔