Wednesday, April 24, 2024

پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک جا پہنچی

پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک جا پہنچی
August 13, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان سٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک جا پہنچی۔ ‏لاکھوں شہریوں نے سٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کر دی۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیئے گئے۔ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر رجسٹرڈ شہریوں کی تعداد 28 لاکھ تک جا پہنچی۔ ‏15 لاکھ شہریوں کا پاکستان سیٹیزن پورٹل پر اظہار خیال بھی آیا۔ لاکھوں  شہریوں نے  سیٹیزن پورٹل کے ذریعے ریلیف ملنے کی تصدیق کر دی ۔‏ پاکستان سیٹیزن پورٹل کو عوام میں مسلسل پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔ اندراج شدہ شکایات کی تعداد 23 لاکھ جبکہ حل شدہ شکایات کی تعداد  22 لاکھ تک  پہنچی۔ پنجاب کی 1,038,351 ,شکایات میں سے  976,482 حل کی جا چکی ہیں۔ وفاق کی 875,026 شکایات میں سے  781,094 شکایات اپنے اختتام کو پہنچی۔ خیبر پختونخوا میں 266,276، سندھ میں  149,898، بلوچستان کی 20,031 شکایات حل کی گئیں۔ رجسٹرڈ ممبران کی تعداد کے ساتھ ساتھ عوامی اعتماد کی بدولت دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کی آواز سیٹیزن پورٹل بن چکا ہے۔ 161,681 اوورسیز پاکستانیو کی جانب سے پاکستان سیٹیزن پورٹل کا مؤثر استعمال کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کی 107,555 شکایات کا بروقت ازالہ کیا گیا۔ سب سے زیادہ تاخیر شدہ شکایات کا تعلق سندھ سے ہے جن کی کل تعداد 10,000 ہزار ہے۔ پورٹل ایپ پر شکایات کو لے کر صوبائی کارکردگی کا موثر جائزہ لیا گیا۔ 45 فیصد کے ساتھ خیبر پختونخوا سرِفہرست ، پنجاب میں 38 فیصد، بلوچستان میں 35 فیصد عوام نے شکایات کے حل پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی اداروں کی کارکردگی میں وزارت ماحولیات 57 فیصد عوامی اطمینان کے ساتھ سب سے آگے ہے ۔