Monday, September 16, 2024

پاکستان سٹاک مارکیٹ: 100انڈیکس 50ہزار پوائنٹس سے نیچے آ گیا

پاکستان سٹاک مارکیٹ: 100انڈیکس 50ہزار پوائنٹس سے نیچے آ گیا
January 30, 2017

کراچی (92نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی نے انٹری ڈال دی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 50 ہزار کی نفسیاتی حد کھو بیٹھا اور 49 ہزار 600 پر آ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت ہوا اور کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 50 ہزار 339 تک چلا گیا جس کے بعد مارکیٹ نے کریکشن لی اور انڈیکس منفی زون میں چلا گیا۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس 3 سو سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 49 ہزار 352 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہاہے۔

مارکیٹ سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے رجحان کی وجہ سے مندی دیکھی جا رہی ہے تاہم امید ہے کہ مارکیٹ اپنے اختتام سے قبل ریکوری دکھانے میں کامیاب ہو جائے گی۔ سب سے زیادہ کام پاور چنریشن اور بینکنگ سیکڑ میں دیکھا جا رہا ہے۔

ادھر عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی اور عالمی مارکیٹ میں فی بیرل تیل 52 ڈالر 88 سینٹ پر ٹریڈ کر رہاہے۔ سونے کی قیمت میں اضافہ ہونے سے عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1193 ڈالر 30 سینٹ پر ٹریڈ کر رہاہے۔