Sunday, September 8, 2024

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قیام کیلئے کل مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائینگے

پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قیام کیلئے کل مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائینگے
August 26, 2015
اسلام آباد (92نیوز) پاکستان کی تینوں سٹاک مارکیٹس کراچی سٹاک ایکسچینج، لاہور سٹاک ایکسچینج اور اسلام آباد سٹاک ایکسچینج کو ملا کر پاکستان سٹاک ایکسچینج کے قیام پر اتفاق ہو گیا ہے۔ سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے ترجمان نے بتایا ہے کہ 27اگست کو مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے جائیں گے۔ ان کے بقول قومی سٹاک ایکسچینج کے قیام سے سرمایہ کاری کے مواقع بڑھ جائیں گے اور کیپٹل مارکیٹ کو ترقی ملے گی۔ واضح رہے کہ ان دنوں عالمی مارکیٹس شدید بحران کا شکار ہیں اور سٹاک منڈیوں میں اربوں روپے کی سرمایہ کاری نقصان سے دوچار ہو چکی ہے۔